ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے بھرپور جنگ کررہے ہیں سربراہ پاک فوج

ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو دہشت گردی سےپاک پاکستان دینا ہے، جنرل راحیل شریف

پاک فوج ملکی سرحدوں کی محافظ ہے، جنرل راحیل شریف، فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے بھرپور جنگ کررہے ہیں کیونکہ ہمیں اپنی نسلوں کو دہشت گردی سے پاک پاکستان دینا ہے۔


لاہور میں گریجویٹ ڈاکٹرز سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ آرمی میڈیکل کور کا قدرتی آفات اور دہشت گردی کے خلاف فوجی آپریشنز میں کردار متاثر کن ہے، مضبوط قوم کے لیے جسمانی، ذہنی اور سماجی صحت ضروری ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج ملکی سرحدوں کی محافظ ہے اور قومی ترقی میں بھی کردار ادا کررہی ہے جب کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھرپور جنگ کررہے ہیں کیونکہ ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو دہشت گردی سےپاک پاکستان دینا ہے۔
Load Next Story