یمن میں فضائی حملوں کے بعد اقوام متحدہ کے عملے کا ملک سے بحفاظت انخلا

اقوام متحدہ کے یمن میں موجود 200 سے زائد افراد بمباری کے بعد سفارتخانہ اور دفاتر چھوڑ کرچلے گئے۔

اقوام متحدہ کے یمن میں موجود 200 سے زائد افراد بمباری کے بعد ملک چھوڑ کرچلے گئے۔ فوٹو: اےا یف پی

یمن میں خانہ جنگی اور ہمسایہ ملک سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے باغیوں پر فضائی حملوں کے بعد اقوام متحدہ کے عملے نے انخلا کا عمل مکمل کرلیا۔


غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے یمن میں موجود200 سے زائد افراد نے خانہ جنگی اور فضائی کارروائی کے بعد ملک چھوڑ دیا جب کہ دارالحکومت صنعا میں سفارتخانے اور دفاتر کو چھوڑ کر ملک چھوڑ دیا تاہم عملے کے تمام ارکان کو کس ملک میں تعینات کیا جائے گا اس حوالے سے اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ یمن میں سابق صدر علی عبداللہ صالح کے حامی حوثی باغیوں، القاعدہ اور دولت اسلامیہ کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں جس میں اب تک سیکٹروں افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو چکے ہیں۔
Load Next Story