سوئیڈن نے سعودی عرب سے معافی مانگ لی

سوئیڈش بادشاہ نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے دونوں ملکوں کے درمیان پیداہونے والے سفارتی تنازع پرمعذرت کی

سعودی عرب نے سوئیڈن کی معذرت قبول کرتے ہوئے اپنا سفیر دوبارہ اسٹاک ہوم روانہ کردیا ہے، فوٹو:فائل

سوئیڈن کی حکومت نے سعودی عرب سے بعض معاملات میں کشیدگی پر خادم الحرمین الشریفین سلمان بن عبدالعزیز سے باضابطہ معذرت کی ہے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوئیڈش بادشاہ نے ذاتی طور پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے دونوں ملکوں کے درمیان پیداہونے والے سفارتی تنازع پر معذرت کی اور سعودی عرب کے عالمی تنازعات میں کردار کا اعتراف کرتے ہوئے تعلقات کی بحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔ دوسری جانب سعودی عرب نے سوئیڈن کی معذرت قبول کرتے ہوئے اپنا سفیر دوبارہ اسٹاک ہوم روانہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ سوئیڈن کے وزیرخارجہ نے گذشتہ مہینے سعودی عرب کی حکومت پر تنقید کرنے والے بلاگر رائف بداوی کو کوڑے لگائے جانے پر شدید تنقید کرتے ہوئے اس عمل کو آزادی اظہار کے منافی قرار دیا تھا جس کے بعد سعودی عرب نے احتجاجاسوئیڈن سے سفیر کوواپس بلا لیا تھا۔
Load Next Story