سینیٹ میں توہین آمیزفلم کے خلاف قراردادمذمت متفقہ طورپر منظور

سینیٹ میں توہین آمیزفلم کے خلاف قراردادمذمت متفقہ طورپر منظو


ویب ڈیسک October 08, 2012
گستاخانہ فلم کے خلاف قرارداد سینیٹراسحاق ڈار نے پیش کی۔ فوٹو فائل

ISLAMABAD: سینیٹ میں گستاخانہ فلم کے خلاف قراردادمذمت متفقہ طورپر منظورکرلی گئی.

قرارداد مسلم لیگ(ن)کے سینیٹراسحاق ڈارنے پیش کی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ ایسے واقعات روکنے کے لئے قانون سازی کرے کیوں کہ اس طرح کے واقعات سے دنیا میں انتشاربڑھے گا۔

واضح رہے کہ امریکا میں بنائی جانے والی اس گستاخانہ فلم کے خلاف دنیا بھر کے مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔ واقعے کے خلاف لیبیا میں مشتعل افراد نے امریکی سفارت خانے میں گھس کرامریکی سفیرکوبھی ہلاک کردیا تھاجب کہ پاکستان سمیت دیگراسلامی ممالک میں بھی گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔