یامی گوتم نئی فلموں ’’جنونیت‘‘ اور ’’ صنم رے‘‘ میں رومانوی انداز اپنائیں گی

میں یہاں کچھ معیاری کام کے لیے آئی ہوں نہ کہ فلموں کی تعداد کے لیے،یامی گوتم


ویب ڈیسک March 29, 2015
میں یہاں کچھ معیاری کام کے لیے آئی ہوں نہ کہ فلموں کی تعداد کے لیے،یامی گوتم۔ فوٹو : فائل

بھارت کی خوبرو اداکارہ یامی گوتم جس نے گزشتہ برس علی ظفر کے ساتھ ''ٹوٹل سیاپا'' اور پھر '' ایکشن جیکسن '' جیسی کامیاب فلمیں دی ہیں ۔

رواں برس بھی وہ فلم '' بدلہ پور '' میں ایک کامیاب اداکارہ کے طور پر سامنے آئی اب سننے میں آ رہا ہے کہ وہ اپنی نئی فلم ''جنونیت '' اور اگلے برس ویلن ٹائن ڈے پر ریلیز کی جانیوالی فلم ''صنم رے '' میں رومانوی انداز میں جلوہ گر ہو رہی ہیں۔ یامی گوتم کا کہنا ہے کہ '' میں یہاں کچھ معیاری کام کے لیے آئی ہوں نہ کہ فلموں کی تعداد کے لیے، میں کوئی ایکسٹرا انتخاب نہیں جیسا کہ میں جانتی ہوں کہ میں ایک نئی آنے والی ہوں اور میرا کوئی فلمی بیک گراؤنڈ بھی نہیں ہے۔ کام کے انتظار میں گھر بیٹھنے کو افورڈ نہیں کرسکتی مگر اس وقت تک جب تک مطمئن نہ ہو جاؤں کہ مجھ سے کوئی غلط ہوا ہے، انڈسٹری میں کام لینے کا کوئی پوانئٹ نہیں ہے''۔ یہ کوئی سمجھداری سے متعلق نہیں یہ عملی ہے۔

مزید یہ کہ یہ سوچ مجھ میں اچانک اُجاگر نہیں ہوئی ہے بلکہ فلموں میں کام کرنے کے دوران سمجھ میں آیا۔ اسی طرح ایڈور ٹائزمنٹس کے دنوں میں بھی کچھ تجربہ ہوا' میں ہمیشہ اپنے پراجیکٹس سے متعلق بہت پارٹیکولر رہی ہوں۔ اب یامی گوتم فلم ''جنونیت '' اور '' صنم رے '' میں رومانوی انداز کے ساتھ پہلی مرتبہ بڑی اسکرین پر دیکھی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں