رنبیر اورکترینہ میں محبت کا مضبوط رشتہ ہے ان کی شادی کے فیصلے کا منتظر ہوں رشی کپور

بیٹے پر کسی قسم کی پابندی نہیں ہے وہ اپنے فیصلوں کے لیے خود مختار ہے، رشی کپور


ویب ڈیسک March 29, 2015
فی الحال دونوں اپنا کیرئیر بنانے میں مشغول ہیں اور تمام تر توجہ کیرئیر پر مرکوز کیے ہوئے ہیں، رشی کپور۔ فوٹو: فائل

اداکار رنبیر کپور اور کترینہ کیف جو اپنے درمیان قربتوں سے انکار کرتے آئے ہیں مگر رنبیر کپور کے والد نے ان کے درمیان قائم محبت کے مضبوط رشتے کا انکشاف کر دیا ہے۔

اداکار نے کہا کہ ان کی طرف سے ان کے بیٹے پر کسی قسم کی پابندی نہیں ہے، وہ اپنے فیصلوں کے لیے خود مختار ہے، انھیں اپنے بیٹے اور کترینہ کے رشتے پر کوئی اعتراض نہیں، وہ منتظر ہیں کہ کب دونوں شادی کا حتمی فیصلہ کریں گے، فی الحال دونوں اپنا کیرئیر بنانے میں مشغول ہیں اور تمام تر توجہ کیرئیر پر مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔