پاکستانی وبنگلا دیشی شائقین کا بھارتی بورڈ آفس فون’موقع موقع‘ گا کرمذاق اڑایا

ہماری آفیشل ویب سائٹ پرہیڈ کوارٹر کا فون نمبر موجود ہے اور اسی پر یہ کالز کی گئی ہیں،عہدیدار


Sports Desk March 29, 2015
بھارتی ٹیم کی سیمی فائنل میں شکست کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش سے شائقین کی 200 کے قریب فون کالز بی سی سی آئی ہیڈ کواٹر کو موصول ہوئیں، فوٹو : فائل

پاکستان اور بنگلا دیش کے شائقین نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوارٹر فون کرکے 'موقع موقع' گا کر ان کا مذاق اڑایا۔

ایک رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا سے بھارتی ٹیم کی سیمی فائنل میں شکست کے بعد پاکستان اور بنگلا دیش سے شائقین کی 200 کے قریب فون کالز بی سی سی آئی ہیڈ کوارٹر میں موصول ہوئیں، جس میں دوسری جانب سے 'موقع موقع' اشتہار گایا جاتا رہا۔

شائقین نے استفسار بھی کیا کہ 'موقع کا کیا ہوا'۔ ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ ہماری آفیشل ویب سائٹ پر ہیڈ کوارٹر کا فون نمبر موجود ہے اور اسی پر یہ کالز کی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں