زرداری فضل الرحمن ملاقات غیرجماعتی بلدیاتی الیکشن کی مخالفت

کنٹونمنٹ بورڈزمیں غیرجماعتی الیکشن غیرجمہوری فیصلہ ہے، سابق صدر


Staff Reporter March 29, 2015
کنٹونمنٹ بورڈزمیں غیرجماعتی الیکشن غیرجمہوری فیصلہ ہے، سابق صدر. فوٹو : این این آئی

SYDNEY: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اورجمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے کنٹونمنٹ بورڈزمیں غیرجماعتی بلدیاتی الیکشن کی مخالفت کی ہے جبکہ یمن کی ڈورتحال پر اے پی سی بلانے پر اتفاق کیاہے۔

سابق صدرآصف زرداری سے ہفتے کوبلاول ہاؤس میں جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال، کنٹونمنٹ بورڈز اوردیگر صوبوںمیں ہونے والے بلدیاتی انتخابات، یمن کی صورت حال اور اس معاملے پرحکومت کی موجودہ پالیسی سمیت دیگرامور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔

ذرائع نے بتایاکہ سابق صدرآصف زرداری نے کہاکہ یمن کی صورت حال پرکوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل حکومت کوآل پارٹیز کانفرنس بلانی چاہیے۔ انھوں نے کہاکہ یمن کی صورتحال پر پیپلزپارٹی دیگر جماعتوں سے بھی مشاورت کرے گی۔ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ یمن میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی محفوظ وطن واپسی کے لیے ہنگامی بنیادوں پراقدام کیے جائیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈزمیں بلدیاتی انتخابات غیرجماعتی بنیادوں پرکرانے کاحکومتی فیصلہ غیرجمہوری ہے۔

اس معاملے پردیگر جماعتوں سے بھی مشاورت کریں گے۔ کنٹونمنٹ بورڈزمیں انتخابات جماعتی بنیادوں پرہونے چاہئیں تاکہ عوام آئین اورقانون کے مطابق اپناحق رائے دہی استعمال کرسکیں۔ اس موقع پرمولانا فضل الرحمن نے کہاکہ یمن کی صورت حال پرحکومت تمام جماعتوں کواعتماد میں لے کرفیصلہ کرے۔

انھوں نے اتفاق کیاکہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پرہونے چاہئیں۔ دونوں رہنماؤں نے اس پربھی اتفاق کیاکہ موجودہ سیاسی صورت حال اوردیگر امورپر رابطوں کاسلسلہ جاری رکھاجائے گا۔ علاوہ ازیںسابق صدرسے بلاؤل ہاؤس میں پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سردارعلی گوہرمہر اور ناصرشاہ نے ملاقات کی اورتنظیمی امورسے آگاہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔