پاکستان کوگیس فروخت کر نے کیلیے تیارہیںبھارت کی پیشکش

بھارت ہمسایہ ممالک کے مقابلے میں پاکستان کوسستے نرخ پرایل این جی فراہم کرنے کو تیار ہے، دھرمیندرپردھان


این این آئی March 29, 2015
5ملین میٹرک کیوبک میٹریومیہ گیس فراہمی کامعاہدہ ہوتے ہوتے رہ گیاتھا،بھارتی اخبار فوٹو: فائل

FAISALABAD: بھارتی اخبار''دی ہندو''کے مطابق بھارت نے اس خواہش کااظہار کیا ہے کہ وہ پاکستان کو گیس فروخت کرنے کے لیے تیار ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال دونوں ممالک کے درمیان 5 ملین میٹرک کیوبک میٹر یومیہ گیس فراہمی کامعاہد طے پانے کے قریب تھا،بھارت کے وزیرمملکت برائے پٹرولیم اور قدرتی گیس دھرمیندرپردھان نے بتایاکہ بھارت ہمسایہ ممالک کے مقابلے میں پاکستان کوسستے نرخ پرایل این جی فراہم کرنے کو تیار ہے،بھارت کا پبلک سیکٹریونٹس اتنا مضبوط ہے کہ ہمسایہ ممالک جس شرح سے گیس حاصل کر رہے ہیں۔

بھارت ان کے مقابلے میں پاکستان کی ملکی ضروریات پوری کرنے کیلیے سستے نرخ پرایل این جی فروخت کرنے لیے کافی مضبوط ہے۔تاہم انھوں نے کہاکہ یہ ایک سفارتی،جغرافیائی و سیاسی مسئلہ تھا،گزشتہ برس دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات کی وجہ سے پاکستان کوگیس فراہمی کی تجویزپرعمل درآمد رک گیا تھا۔گزشتہ سال گیل انڈیا،اور انٹراسٹیٹ گیس سسٹم پاکستان تقریباً 50 لاکھ میٹرک اسٹینڈرڈکیوبک میٹر یومیہ فراہم کرنے کے ایک معاہدے پرپہنچ چکے تھے۔

اس معاہدے کے تحت بھارت نے5 برس تک پاکستان کوگیس فراہم کرنا تھی،گزشتہ سال اگست میں بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے پاکستان کے ساتھ سفارتی مذاکرات منسوخ کردیے جس کی وجہ سے یہ مذاکرات تعطل کاشکار ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں