منگل کو 4مجرموں کی سزائے موت پر عمل ہوگا

اڈیالہ جیل میں پھانسی کے منتظر قیدی اکرام الحق کو مقتول کے ورثا نے معاف کر دیا جس پر اس کی پھانسی ٹل گئی۔ فوٹو: فائل


Numaindgan Express March 29, 2015
اڈیالہ جیل میں پھانسی کے منتظر قیدی اکرام الحق کو مقتول کے ورثا نے معاف کر دیا جس پر اس کی پھانسی ٹل گئی۔ فوٹو: فائل

KARACHI: ملک کی مختلف جیلوں میں4 قیدیوں کو منگل کے روز پھانسی دی جائے گی۔

سینٹرل جیل کوٹ لکھپت میں دہرے قتل کے مجرم ذوالفقار کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا، ہفتے کو اس کی متعلقین سے ملاقات کرا دی گئی، ذوالفقار نے چند سال قبل اسلام آباد میں 2 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیاتھا، ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملک مبشر احمد نے جیل کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں2 مجرموں امین اور ریاض کو پھانسی ہوگی۔

این این آئی کے مطابق میانوالی جیل میں دہرے قتل کے مجرم کو پھانسی ہوگی۔ ادھر اڈیالہ جیل میں پھانسی کے منتظر قیدی اکرام الحق کو مقتول کے ورثا نے معاف کر دیا جس پر اس کی پھانسی ٹل گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔