پاکستان دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہا ہے بھارتی الزام

ہماری طرف سے دوستانہ اقدام کے باوجود پاکستان مسلسل بھارت مخالف سرگرمیوں کا مرتکب ہورہا ہے، بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج


Online March 29, 2015
پورے جنوبی ایشیا میں اس وقت بھارت کا کردار بہترین ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا، سشماسوراج۔ فوٹو: فائل

KARACHI: بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ پرامن، خوشگوار اور دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے اس کے برعکس ہمسایہ ملک دہشت گردوں کی مسلسل پشت پناہی کررہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سشما سوراج نے کہا کہ ملکی سیکیورٹی کو مزید مستحکم کیاجارہا ہے کیونکہ دہشتگردی کا خطرہ برقرار ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہماری طرف سے دوستانہ اقدام کے باوجود پاکستان مسلسل بھارت مخالف سرگرمیوں کا مرتکب ہورہا ہے اور اس سلسلے میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے تاہم بدقسمتی کی بات ہے کہ پاکستان مسلسل دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پورے جنوبی ایشیا میں اس وقت بھارت کا کردار بہترین ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں