افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 33 طالبان ہلاک

آپریشن کے دوران 9 طالبان کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیاہے۔


Online March 29, 2015
آپریشن کے دوران 9 طالبان کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیاہے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

افغانستان آپریشن کلین اپ کے نتیجے میں 33 طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ ننگر ہار، پاروان، بدخشاں، قندھار، وردک، لوگار، غزنی، ہیرات اور ہلمند میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کلین اپ کیا جسکے نتیجے میں 33 طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، آپریشن کے دوران 9 طالبان کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔