89فیصد پاکستانی مادر وطن کی خاطر لڑنے مرنے پر تیار ہیںگیلپ سروے

بھارت کے 75فیصد عوام اپنے ملک کے لیے لڑنا چاہتے ہیں،سروے


ویب ڈیسک March 29, 2015
مغربی یورپ 25فیصد کی سب سے کم سطح پر ہے،ون گیلپ انٹرنیشنل سروے رپورٹ فوٹو: فائل

ون گیلپ انٹرنیشنل سروے میں کہا گیا ہے کہ 89فیصد پاکستانی مادر وطن کی خاطر لڑنے کیلیے تیار ہیں اور اس حوالے سے دنیا بھرکے ممالک میں پاکستان کا تیسرا نمبر ہے جن کے عوام اپنے ملک کے لیے مرمٹنے پر تیار ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ون گیلپ سروے کے حوالے سے کہا گیاکہ 64ممالک میں سروے کے دوران61فیصد کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ملک کی خاطر لڑنا چاہتے ہیں جبکہ 27فیصد نے کہا کہ وہ ایسا نہیں چاہتے تاہم ہر خطے میں فرق سامنے آیا ہے پاکستان ایسے ملکوں کی فہرست میں شامل تھا جہاں کے عوام اپنے ملک کے لیے مر مٹنا چاہتے ہیں۔

فجی اور مراکوکے بعد پاکستان کا تیسرا نمبر ہے جن کے عوام اپنے ملک کی خاطر لڑنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ مغربی یورپ 25فیصد کے ساتھ سب سے کم سطح پر ہے۔ رپورٹس میں کہا گیاکہ بھارت کے 75فیصد عوام اپنے ملک کے لیے لڑنا چاہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |