یمن کے معاملے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جانا چاہئے خورشید شاہ

کراچی آپریشن میں کسی مخصوص سیاسی جماعت کو نشانہ نہیں بنایا جارہا، قائد حزب اختلاف


ویب ڈیسک March 29, 2015
سعودی عرب سے ہمارے برادرانہ تعلقات ہیں تاہم ہم حالت جنگ میں ہیں، خورشید شاہ فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کو یمن کے معاملے کسی بھی فیصلے سے قبل پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا چاہئے۔

سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ سعودی عرب سے ہمارے برادرانہ تعلقات ہیں تاہم ہم حالت جنگ میں ہیں اور ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال نازک ہے اس لئے یمن کے معاملے پر کوئی بھی فیصلے سے قبل وزیر اعظم نواز شریف کو پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی جاری ہے، نائن زیرو سے پکڑے گئے ملزمان حراست میں ہیں اور آپریشن میں کسی مخصوص سیاسی جماعت کو نشانہ نہیں بنایا جارہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں