یمن میں سعودی فضائیہ کی بمباری سے مزید 50 حوثی باغی ہلاک

حوثی باغیوں کو یمن کے تمام فوجی اڈوں سے پیچھے دھکیل دیا گیا ہے، سعودی عسکری حکام


ویب ڈیسک March 29, 2015
حوثی باغیوں کے عزائم نہایت خطرناک ہیں، سعودی فرماں روا فوٹو: فائل

سعودی عرب کی سربراہی میں عرب ملکوں کے اتحاد نے یمن میں بمباری کرکے مزید 50 حوثی باغیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک کی جانب سے یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری ہے، سعودی فضائیہ نے یمن کے علاقے شبوہ کے علاقے میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کے نتیجے میں 50افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔ سعودی فوج کے بریگیڈئیر جنرل احمد بن حسن اسیری کے مطابق حوثی باغیوں کو ملک کے تمام فوجی اڈوں سے پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔

دوسری جانب اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے عرب رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ یمن کے بحران کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے واضح لائحہ عمل اختیار کریں۔ اس کے علاوہ یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح نے بھی کہا ہے کہ عرب لیگ یمن کا بحران پرامن طریقے سے حل کرے کیونکہ یہ مسئلہ فضائی حملوں سے حل ہونے والا نہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں