مستونگ میں ایف سی کی کارروائی کے دوران 5 شرپسند ہلاک 6 زخمی

مستونگ کے علاقے کردگاپ میں کارروائی شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی، ترجمان ایف سی

حملہ آوروں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور وہ آئل ٹینکروں پر حملے اور ڈرائیوروں کے اغوا میں ملوث تھے، ایف سی ترجمان فوٹو: فائل

مستونگ کے علاقے کردگاپ میں ایف سی کی کارروائی کے دوران 5 شرپسند ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔


ترجمان ایف سی کے مطابق مستونگ کے علاقے کردگاپ میں کارروائی شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی جہاں ایف سی کے اہلکاروں اور مسلح شرپسندوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 5 حملہ آور ہلاک اور 6 زخمی ہوئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور وہ آئل ٹینکروں پر حملے اور ڈرائیوروں کے اغوا میں ملوث تھے جنہیں کارروائی میں بازیاب کرالیا گیا۔
Load Next Story