اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز

پٹرول 3.79، ہائی اسپیڈ ڈیزل 5.79،لائٹ ڈیزل آئل 96 پیسےمہنگا جبکہ مٹی کا تیل 89 پیسے فی لیٹرسستا کرنیکی تجویز دی گئی ہے


ویب ڈیسک March 29, 2015
پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم نواز شریف کریں گے فوٹو: فائل

RAWALPINDI: حکومت نے یکم اپریل سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5.79 روپے فی لیٹر تک اضافہ کا اصولی فیصلہ کیا ہے تاہم مٹی کے تیل کی قیمت میں 89 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

اوگرا نے آئندہ ماہ کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری کو حتمی شکل دے دی ہے۔ سمری میں پٹرول کی قیمت 3.79 روپے اضافہ کے ساتھ 70.29 روپے سے بڑھا کر 74.08 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 5.79 روپے اضافے کے ساتھ 80.61 روپے سے بڑھا کر 86.40 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 96 پیسے اضافے کے ساتھ 57.94 روپے سے بڑھا کر 58.90 روپے فی لیٹر اور ایچ او بی سی کی قیمت 1.62 روپے اضافے کے ساتھ80.18 روپے سے بڑھا کر81.80 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اوگرا کی سمری میں مٹی کے تیل کی قیمت 89پیسے فی لیٹر کمی کے ساتھ 61.44 روپے سے کم کرکے 60.55 روپے کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ سمری کو پیر کے روز وزارت پیٹرولیم بھجوایا جائے گا تاہم قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیر اعظم کریں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں