یمن کی صورتحال وزیر دفاع کی قیادت میں اعلیٰ اختیاراتی وفد آج ریاض روانہ ہوگا

دفترخارجہ نے وفد کے جانے کی تصدیق کی ہے نہ تردید


Online March 30, 2015
پاکستانی وفد سعودی قیادت سے یمن کی پیچیدہ صورتحال کے حوالے سے پاکستان کے کردارکے بارے میں اہم بات چیت کرے گا۔فوٹو: فائل

NEW DELHI: وزیردفاع خواجہ آصف کی قیادت میں پاکستان کااعلیٰ اختیاراتی وفد سعودی عرب کی قیادت سے یمن کی صورت حال پرتبادلہ خیال کے لیے آج ریاض روانہ ہوگا۔

وفد میں سرتاج عزیز، طارق فاطمی اوروزارت دفاع وخارجہ کے اعلیٰ افسران بھی شامل ہوں گے۔ پاکستانی وفد سعودی قیادت سے یمن کی پیچیدہ صورتحال کے حوالے سے پاکستان کے کردارکے بارے میں اہم بات چیت کرے گا۔ دفترخارجہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے نہ تردید کہ وفدکب جارہا ہے تاہم ہفتے کی شب سیکریٹری خارجہ اعزازچوہدری نے سرکاری سطح پر اعلان کیا تھاکہ ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد سعودی درخواست کا جائزہ لینے کے لیے جلد ریاض روانہ ہورہا ہے۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے بھی قومی اسمبلی اجلاس میں کہا تھاکہ ایک اعلی سطح کا وفد جلد سعودی عرب روانہ ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں