عمران خان کو قبائلی روایات اور اسلام کا علم ہی نہیں مولانا
مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کو قبائلی روایات اور اسلام کا علم ہی نہیں کیونکہ وہ یہاں پلے بڑھے ہی نہیں۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان انہیں بتاکر قبائلی علاقے میں آتے تو وہ انہیں اپنے گھردعوت پر بلالیتے۔ انہوں نے عمران خان کے امن مارچ کو ناکام حکمت عملی قرار دیتے ہوئے اپنے امن جرگہ کوعلاقے کے مسائل کے حل کا ذریعہ قراردیا۔
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ قبائل صرف امن چاہتے ہیں اور امریکا ڈرون حملے کرکے معاملات خراب کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں سے متعلق پارلیمنٹ کی قرارداد پرعمل نہیں کیا گیا۔