حج کوٹا ختم کرنے پر 15 کمپنیوں کا عدالت جانے کا فیصلہ
حج پالیسی کے مسودے میں نئی کمپنیوں کو کوٹا دینے کی مخالفت کی گئی ہے۔
حج پالیسی کا مسودہ فائنل ہونے کے بعد 15حج کمپنیوں کا کوٹا ختم کرنے سے نیا بحران پیدا ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 2013 میں سپریم کورٹ کے حکم پر 19 حج کمپنیوں کو 50,50 افراد کا کوٹا جاری کیا گیا تاہم رواں سال وزارت مذہبی امور کی بیورو کریسی نے بغیر کسی شکایت کے19 کمپنیوں میں سے 15 کو بکنگ کی اجازت سے روکنے کیلیے نئی شق ڈال دی ہے جس پر مذکورہ کمپنیوں کے مالکان نے ایک مرتبہ پھر عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق حج پالسی کے مسودے میں نئی کمپنیوں کو کوٹا دینے کی مخالفت کی گئی ہے، اس کے باوجود سیکریٹری مذہبی امور سے بعض حج کمپنیوں کے مالکان نے رابطے شروع کر رکھے ہیں۔