بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنا چاہئے نواز شریف

حکومت نے عوام کے مسائل کے حل کے لئے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی، نواز شریف


ویب ڈیسک October 08, 2012
حکومت نے عوام کے مسائل کے حل کے لئے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی، نواز شریف فوٹو: اے ایف پی/ فائل

KHANDAR:

مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنا چاہیے۔


اٹلی میں مسلم لیگ (ن) کے اوور سیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ حکومت نے عوام کے مسائل کے حل کے لئے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی جبکہ ان کے دور حکومت میں پاکستان کی عزت اور وقار میں اضافہ ہوا اور ملکی معیشت مضبوط ہوئی۔


نواز شریف نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں نے ہر برے وقت میں ملک کی خدمت کی ہے لہٰذا انہیں انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہونا چاہئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |