والدین بڑوں کے کھیل بچوں کو نہ کھیلنے دیں برطانوی اساتذہ کا انتباہ

ان گیمز کے کھیلنے سے بچوں میں تشدد کا عنصربڑھتا ہے


ویب ڈیسک March 30, 2015
کال آف ڈیوٹی اور گرینڈ تھیفٹ آٹو جیسی گیمز کی اجازت دی تو حکام کو اطلاع کرینگے، ہیڈ ٹیچرز۔ فوٹو: فائل

برطانیہ میں چیشائر کے اسکول کے ہیڈ ٹیچرز نے والدین کو خبردار کیا ہے کہ اگر انھوں نے اپنے بچوں کو کال آف ڈیوٹی اور گرینڈ تھیفٹ آٹو جیسی کمپیوٹر گیمز کھیلنے کی اجازت دی تو وہ اعلیٰ حکام کو خبر کر دیں گے۔

ہیڈ ٹیچرز کا کہنا ہے کہ کال آف ڈیوٹی اور گرینڈ تھیفٹ آٹو جیسی کمپیوٹر گیمز 18 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کے کھیلنے کے لیے ہیں اور اگر چیشائر میں رہنے والے والدین نے اپنے بچوں کو یہ گیمز کھیلنے سے منع نہ کیا تو انھیں کہیں کہیں غفلت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے اعلیٰ حکام کو اس کی اطلاع کر دی جائے گی۔ نینٹیچ ایجوکیشن پارٹنرشپ گروپ کے 16 اسکولوں نے اس سلسلے میں بچوں کے والدین کو ایک خط لکھا ہے۔

میری ہینیسی جونز، جنھوں نے والدین کے نام خط کا مضمون بنایا ہے کہتی ہیں 'آج کل کے ڈیجیٹل دور میں ہم والدین کی مدد کر رہے ہیں کہ وہ اپنے بچوں کو جتنا محفوظ رکھ سکتے ہیں رکھ لیں۔ان گیمز کے کھیلنے سے بچوں میں تشدد کا عنصر بڑھتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں