سزائیں پوری کرنیوالے افغان مہاجرین کو ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ
سانحہ پشاور کے بعد اب تک 18ہزار 855افغان مہاجرین کو ملک بدر کیا گیا،ذرائع
سزائیں پوری کرنے والے افغان مہاجرین کو ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے جبکہ سینٹرل جیل پشاور میں سزا کی مدت پوری کرنیوالے غیر ملکی شہریوں کے بارے میں رپورٹ وفاق کو ارسال کر دی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ افغان مہاجرین کورہائی کے بعد طورخم بارڈر منتقل کیاجائیگا جبکہ جیل خانہ جات حکام نے اس سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے، دوسری جانب ذرائع کے مطابق سانحہ پشاور کے بعد اب تک 18ہزار 855افغان مہاجرین کو ملک بدر کیا گیا، خیبر پختونخواہ سے5996، بلوچستان سے 798، آزاد کشمیر سے 11216، اسلام آباد سے ایک، گلگت بلتستان سے دو اور فاٹا سے 842 افغان مہاجرین کو ملک بدر کیا گیا۔