جاپان اور برطانيہ كے سائنسدانوں كو ادويات كے شعبے ميں نوبل انعام سے نوازا گيا

نوبل كميٹی نے كہا كہ انسانی خليوں كی ری پروگرامنگ كے ذريعے علاج كے نئے طریقے ڈھونڈنے ميں مدد ملے گی


Online October 08, 2012
نوبل انعام پانے والے برطانوی سائنسدان گورڈن اس وقت كيمبرج كے گورڈن انسٹيٹيوٹ ميں كام كر رہے ہيں جبكہ جاپانی سائنسدان شيسايامان كيوٹو يونيورسٹی جاپان كے پروفيسر ہيں۔ فوٹو: رائٹرز

MAJUKY FAQIRABAD: جاپان اور برطانيہ كے دو سائنسدانوں كو ادويات كے شعبے ميں نوبل انعام سے نوازا گيا ہے۔

فرانسيسی خبررساں ادارے كے مطابق نوبل انعام دينے والی جيوری نے اپنے ايک بيان ميں كہا ہے كہ جاپان كے شنيايامانكا اور برطانيہ كے جان بی گورڈن نے اپنی تحقيق كے ذریعے يہ بات دريافت كی ہے كہ انسانی جسم میں پختہ اور مخصوص نوعيت كے خليوں كی ايسی تشكيل نو كی جاسكتی ہے جس سے نئے خلیے بن سكتے ہيں۔

نوبل كميٹی نے كہا كہ انسانی خليوں كی ری پروگرامنگ كے ذريعے بيماريوں كی تشخيص اور علاج معالجے كے نئے طریقے ڈھونڈنے ميں مدد ملے گی۔

نوبل انعام پانے والے برطانوی سائنسدان گورڈن اس وقت كيمبرج كے گورڈن انسٹيٹيوٹ ميں كام كر رہے ہيں جبكہ جاپانی سائنسدان شيسايامان كيوٹو يونيورسٹی جاپان كے پروفيسر ہيں۔

واضح رہے كہ نوبل فاونڈيشن نے معاشی بحران كے باعث انعام کی رقم10ملين كرونا سے كم كركے8 ملين سوئيڈش كرونا كردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔