سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کی 4 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے درخواست دائر

پی ایس 93، 112، 113 اور 159 سے منتخب ارکان مستعفی ہوچکے اس لئے ان پر ضمنی انتخابات کرائے جائیں، درخواست میں موقف  


ویب ڈیسک March 30, 2015
سندھ اسمبلی کی ان چار نشستوں پر تحریک انصاف کے امیدوار کامیاب ہوئے تھے  فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے ارکان سندھ اسمبلی کے استعفوں سے خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں دائر کرائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 93 ،112 ، 113 اور 159 سے پاکستان تحریک انصاف کے منتخب ارکان اسمبلی مستعفی ہوچکے ہیں اس لئے خالی نشستوں پر فوری طور پر ضمنی انتخابات کرائے جائیں اور مستعفی ارکان سے مراعات واپس لی جائیں۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی طرح تحریک انصاف کے ارکان پنجاب اور سندھ اسمبلی نے بھی اپنے استعفے جمع کرادیئے تھے جنہیں تاحال منظور نہیں کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |