پی آئی اے نے 48 ہزارسے زائد عازمین کوحجازمقدس پہنچا دیا

8 اکتوبر تک 48558عازمین حج کو 116حج پروازوں کے ذریعے سعودی عر ب پہنچایاجاچکا ہے

پی آئی اے کاجاری قبل از حج آپر یشن پروازوں کی بر وقت آمدو روانگی کی9 فیصد شرح کیساتھ جاری ہے۔ فوٹو: فائل

پی آ ئی اے کی جانب سے جاری حج آپریشن کے تحت 48ہزارسے زائد عازمین حج کو ملک کے مختلف شہروں سے سعودی عرب پہنچایا جاچکا ہے۔


حج آپریشن 20روز قبل شروع کیا گیا تھا ، پی آئی اے کے ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق پی آئی اے کاجاری قبل از حج آپر یشن پروازوں کی بر وقت آمدو روانگی کی9 فیصد شرح کیساتھ جاری ہے اور 8 اکتوبر تک 48558عازمین حج کو 116حج پروازوں کے ذریعے سعودی عر ب پہنچایاجاچکا ہے۔

اعلامیے کے مطابق سیالکوٹ سے پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن مکمل ہو چکا ہے۔
Load Next Story