گوجرانوالا میں پسند کی شادی کرنے والا نوجوان سسرالیوں کے ہاتھوں قتل

شاہد کی اہلیہ کے بھائیوں الطاف اور ذوالقرنین نے گھرمیں گھس کر اسے قتل کیا اور فرار ہو گئے۔


ویب ڈیسک March 30, 2015
شاہد کے ورثا نے صدیق اسماعیل کالونی میں اعوان چوک پر لاش رکھ کر احتجاج کیا اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا. فوٹو: فائل

صدیق کالونی میں پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کو اس کی بیوی کے بھائیوں نے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالا کی اسماعیل کالونی کے رہائشی 30 سالہ شاہد نے ڈیڑھ سال قبل راحیلہ نامی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی جس پر اس کے سسرال والے اس کے سخت خلاف تھے اور سسرال کی جانب سے دھمکیوں کے باعث شاہد اپنی اہلیہ کے ہمراہ صدیق کالونی ایمن آباد میں منتقل ہو گیا تھا، راحیلہ کے بھائیوں الطاف اور ذوالقرنین نے شاہد کے گھرمیں گھس کر اسے قتل کیا اور فرار ہو گئے۔

شاہد کے ورثا نے صدیق اسماعیل کالونی میں اعوان چوک پر لاش رکھ کر احتجاج کیا اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جب کہ پولیس حکام کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہائی کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |