تھر میں غذائی قلت کے باعث مزید 2 بچے جاں بحق
غذائی قلت کے باعث رواں برس جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 155 ہو گئی ہے
تھر میں غذائی غلت کے باعث مزید 2 بچے جاں بحق ہو گئے جس کے بعد رواں برس زندگی کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 155 ہو گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تھر کی تحصیل مٹھی کے سول اسپتال میں غذائی قلت کے باعث 2 بچے موت کی آغوش میں چلے گئے، جان کی بازی ہارنے والوں میں ایک 4 روز جب کہ ایک 2 ماہ کا بچہ شامل ہے۔
واضح رہے کہ رواں برس جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 55 ہو گئی ہے کہ گزشتہ برس بھی غذائی قلت اور صحت کی بنیادی سہولیات کے فقدان کے باعث بھی سیکڑوں بچے جاں بحق ہو گئے تھے۔