سپریم کورٹ نے کابینہ میں وزرا کی تعداد سے متعلق درخواست خارج کردی

درخواست آئین کے آرٹیکل 92پر عملدرآمد کے لئے دائر کی گئی تھی تاہم غیر موثر ہونے پر اسے خارج کردیا گیا


ویب ڈیسک March 30, 2015
درخواست پیپلز پارٹی کے گزشتہ دورحکومت میں دائر کی گئی تھی فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کی نشستوں کے تناسب سے وزراء کی تقرری سے متعلق درخواست غیر موثر ہونے پر خارج کردی۔

جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے الجہاد ٹرسٹ کے وہاب الخیری کی جانب سے گزشتہ دور حکومت میں سینیٹ اور قومی اسمبلی کی نشستوں کے تناسب سے وزراء کی تقرری سے متعلق جمع کرائی گئی درخواست کی سماعت کی ۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ آئین کے آرٹیکل 92کے تحت وزراء کی تعداد سینٹ اور قومی اسمبلی کے مجموعی تعداد کی گیارہ فیصد سے زائد نہیں ہوسکتی لیکن اس کے باوجود کابینہ کے ارکان کی تعداد اس سے زیادہ ہے۔ عدالت عظمٰی نے درخواست غیر موثر ہونے کی بناء پر خارج کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |