کراچی اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی 100 انڈیکس میں 1300 سے زائد پوائنٹس کی کمی

کے ایس سی اسٹاک ایکس چینج میں ایک ماہ کے دوران 4 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی ہو چکی ہے


ویب ڈیسک March 30, 2015
شدید مندی کے رجحان کے باعث سرمایہ کاروں کو اب تک اربوں ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔ فوٹو: آن لائن/فائل

KARACHI: اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان جاری ہے اور آج بھی 1300 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے باعث نفسیاتی حد 29 ہزار کی حد سے بھی نیچے چلی گئی۔
کراچی اسٹاک ایکس چینج میں دن کے آغاز سے ہی شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور 100 انڈیکس میں 1300 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد نفسیاتی حد 29 ہزار سے نیچے آکر 28 ہزار 661 تک پہنچ گئی۔ آج کے ایس سی میں 300 سے زائد کمپنیوں کے شیئرز کی خریدو فروخت ہوئی جس میں سے صرف 14 میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ دوسری جانب معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ مندی میں رجحان کی وجہ غیر ملکی سرمائے کا مارکیت سے نکلنا اور مقامی سرمایہ کاروں کا محتاط رویہ ہے۔

واضح رہے کہ اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ ایک ماہ سے مندی کا رجحان جاری ہے جس کے 4 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی ہو چکی ہے۔ شدید مندی کے رجحان کے باعث سرمایہ کاروں کو اب تک اربوں ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |