عمران خان کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر

عارف علوی سے ٹیلی فونک گفتگو کی روشنی میں عمران خان کے خلاف کارروائی کی جائے، درخواست میں موقف


ویب ڈیسک March 30, 2015
عمران خان نے ااپنی ٹیلی فونک گفتگو میں پی ٹی وی کی نشریات بند ہونے پر خوشی کا اظہار کیا تھا۔ فوٹو: فائل

NEW DEHLI: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور رہنما عارف علوی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

ایڈووکیٹ رانا فیض الحسن کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد میں دھرنے کے دوران پی ٹی وی پر حملے سے متعلق عمران خان اور عارف علوی کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک منظر عام پر آنے کے بعد ثابت ہوگیا ہے کہ عمران خان اور تحریک انصاف کے دیگر رہنما بدامنی پھیلانے میں ملوث رہے ہیں جو کہ آئین کی خلاف ورزی ہے۔ اس لئے عدالت عالیہ سے استدعا ہے کہ عارف علوی کو نااہل قرار دیا جائے اور عمران خان کے خلاف بدامنی پھیلانے سے متعلق کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو منظرعام پر آئی تھی جس میں عارف علوی نے عمران خان کو فون کے ذریعے پی ٹی وی کی نشریات بند ہونے سے متعلق آگاہ کیا جس پر تحریک انصاف کے چیرمین نے خوشی کا اظہار کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |