کراچی میں 26 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث بلال چنگاری سمیت 35 ملزمان گرفتار

بلال چنگاری ڈاکٹرز سمیت فرقہ ورانہ بنیاد پر مختلف افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے، پولیس


ویب ڈیسک March 30, 2015
دیگر گرفتار ملزمان میں بھی ٹارگٹ کلرز، بھتہ خور اور جرائم پیشہ افراد شامل ہیں، پولیس۔ فوٹو؛ فائل

پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کر کے 26 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے ملزم بلال چنگاری سمیت 35 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیو کراچی ڈویژن پولیس نے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 35 جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لے لیا، گرفتار کئے گئے ملزمان میں مذہبی اور سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلرز، بھتہ خور اور دیگر جرائم پیشہ افراد شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، دستی بم ، منشیات اور مسروقہ سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

شارع نور جہاں پولیس نے خفیہ اطلاع پر بلال کالونی میں کارروائی کرکے ڈاکٹرز اور مذہبی رہنماؤں کے قتل میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم بلال قریشی عرف چنگاری کو گرفتار کرلیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بلال چنگاری کا تعلق ایک مذہبی جماعت سے ہے اور جو 2007 سے اب تک متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا ہے اور اس نے دوران تفتیش 26 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں