یمن پر بمباری میں کسی پاکستانی طیارے نے حصہ نہیں لیا طارق فاطمی

یمن میں پاک ٖفضائیہ کے طیاروں کی بمباری سے متعلق عالمی میڈیا پرچلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں،خصوصی مشیربرائے خارجہ


ویب ڈیسک March 30, 2015
یمن میں پاک ٖفضائیہ کے طیاروں کی بمباری سے متعلق عالمی میڈیا پرچلنے والی خبریں بے بنیاد اورگمراہ کن ہیں، مشیرخارجہ. فوٹو:فائل

لاہور: امورخارجہ کے خصوصی مشیر طارق فاطمی کا کہنا ہے کہ یمن میں پاکستانی طیاروں کی بمباری سے متعلق خبریں گمراہ کن ہیں جب کہ پاک ٖفضائیہ کے کسی طیارے نے یمن میں بمباری نہیں کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی میڈیا پریمن میں پاکستانی فضائی طیاروں کی بمباری سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کا کوئی طیارہ پاکستان کی فضائی حدود سے باہرنہیں گیا اوریمن پر بمباری میں کسی پاکستانی طیارے نے حصہ نہیں لیا جب کہ اس حوالے سے عالمی میڈیا پر چلنے والی خبریں من گھڑت اور گمراہ کن ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی میڈیا سی این این نے پاکستان سے متعلق خبر نشر کی تھی کہ یمن میں سعودی اتحادیوں کی جانب سے کی جانے والی بمباری میں پاکستان فضائیہ کے طیارے بھی حصہ لے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |