صولت مرزا کی پھانسی 30 روز کے لیے مؤخر کرنے کے احکامات مچھ جیل کو موصول

صولت مرزا کا 19 مارچ کو پھانسی سےچند گھنٹے قبل ویڈیو بیان سامنے آیاجس میں الطاف حسین پرسنگین الزامات عائد کیے گئے


ویب ڈیسک March 30, 2015
ایوان صدر کی جانب سے سزا پر عملدرآمد روکنے کے احکامات دیئے گئے ہیں، ذرائع، فوٹو:فائل

ISLAMABAD: مچھ جیل میں پھانسی کے منتظر قیدی صولت مرزا کی سزا پر عملدرآمد 30 روز کے لیے مؤخر کرنے کے احکامات جیل حکام کو موصول ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کی مچھ جیل میں قید پھانسی کے منتظر قیدی صولت مرزا کی سزا پر عملدرآمد 30 روز کے لیے مؤخر کردیا گیا ہے جس کے تحت صولت مرزا کو مزید ایک ماہ تک پھانسی نہیں دی جائے گی۔ مچھ جیل حکام نے صولت مرزا کی پھانسی روکنے کے لیے تحریری احکامات موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ صولت مرزا کی پھانسی پر عملدرآمد مجرم کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد روکا گیا ہے اور ایوان صدر کی جانب سے سزا پر عملدرآمد روکنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔

واضح رہےکہ صولت مرزا کو 19 مارچ کو مچھ جیل میں تختہ دار پر لٹکایا جانا تھا تاہم پھانسی سے 5 گھنٹے قتل مجرم کا ویڈیو بیان سامنے آیا تھا جس میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں پر سنگین الزامات عائد کیے گئے تھے، ویڈیو پیغام کے فوری بعد وزارت داخلہ کی جانب سے ایوان صدر کو پھانسی روکنے کی درخواست کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں