ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار ہلاک

حادثے کا ذمے دار ڈرائیور موقع سے گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا


Staff Reporter October 09, 2012
سنگر چورنگی اور مرتضیٰ چورنگی کے درمیان لانڈھی جانے والی شارع پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار24 سالہ رمیض ولد بشیر احمد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ فوٹو: فائل

لاہور: کورنگی میں ٹریفک حادثے کے دوران موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے سنگر چورنگی اور مرتضیٰ چورنگی کے درمیان لانڈھی جانے والی شارع پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار24 سالہ رمیض ولد بشیر احمد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، پولیس نے موقعے پر پہنچ کر متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال پہنچائی، پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا ذمے دار ڈرائیور موقع سے گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، متوفی کورنگی نمبر2کا رہائشی تھا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں