متحدہ کے تحت سانحہ 8اکتوبر2005کے شہدا کی برسی منائی گئی

ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد میں انیس احمد قائم خانی،ذمے داران و کارکنان نے فرداً فرداً شمعیں روشن کیں


Express Desk October 09, 2012
متحدہ کے تحت سانحہ 8 اکتوبر کی برسی کے موقع پر عبدالحسیب دعا کرارہے ہیں، رابطہ کمیٹی بھی موجود ہے۔فوٹو: ایکسپریس

ISLAMABAD: متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام سانحہ 8اکتوبر 2005کے شہدا کی ساتویں برسی منائی گئی۔

برسی کے سلسلے میں ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کی رہائش گاہ نائن زیروعزیزآباد میں شہدا کی روح کے ایصال ثواب کیلیے فاتحہ خوانی کا اجتماع منعقد کیا گیا اورشہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا،فاتحہ خوانی کے اجتماع میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انیس احمد قائم خانی ، اراکین رابطہ کمیٹی، وزرا، سینیٹرز ، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ایم کیوایم گلگت و بلتستان خیبرپختوانخوکمیٹی کے انچارج و اراکین کمیٹی اور کارکنان نے شرکت کی۔

بعدازاں صوبائی وزیر عبدالحسیب نے خشوع خضوع کیساتھ سانحہ 8اکتوبر 2005ء کے شہدا سمیت تمام حق پرست شہدا کی مغفرت ، ملک کی بقا وسلامتی ترقی و خوشحالی، ایم کیوایم کی حق پرستانہ جدوجہدکی کامیابی وکامرانی کے علاوہ قائد تحریک الطاف حسین کی درازی عمرصحت وتندرستی کیلیے دعا بھی کی،دریں اثنا سانحہ 8اکتوبر 2005ء کے شہدا کی یاد میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد میں انیس احمد قائم خانی،ذمے داران و کارکنان نے فرداً فرداً شمعیں روشن کیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔