ایم کیوایم صولت مرزا سے لاتعلقی کا اعلان نہ کرتی تو وہ کبھی بھی منہ نہ کھولتے اہلیہ

میرے شوہر جو کچھ کہہ رہے ہیں اس کی تحقیقات ہوں جب کہ وہ بہت سی چیزیں بہتر طریقے سے بتا سکتے ہیں، اہلیہ


ویب ڈیسک March 31, 2015
صولت مرزا نے ویڈیو بیان کسی دباؤ میں نہیں دیا، اہلیہ،فوٹو:فائل

KARACHI: صولت مرزا کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ اگر ایم کیوایم ان سے لا تعلقی کا اعلان نہ کرتی تو وہ کبھی بھی منہ نہ کھولتے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صولت مرزا کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ یہ سنگین مذاق ہے کہ ایم کیوایم صولت مرزاکو نہیں جانتی اور اگر پارٹی ان سے لاتعلقی کا اعلان نہ کرتی تو وہ کبھی بھی منہ نہ کھولتے جب کہ انہوں نے ویڈیو بیان کسی دباؤ میں نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کیس میں مزید 4 لوگ بھی تھے انہیں کیوں نہیں پکڑا جاتا اور میں چاہتی ہوں کہ میرے شوہر جو کچھ کہہ رہے ہیں اس کی تحقیقات ہوں جب کہ وہ بہت سی چیزیں بہتر طریقے سے بتا سکتے ہیں۔

صولت مرزا کی اہلیہ نے کہا کہ صولت سے ہماری ملاقات جیل میں ان کے کمرے میں کرائی جاتی تھی اور اب ہم سے اظہار لا تعلقی کرنے کے لیے الزامات لگائے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صولت مرزا تمام چیزوں کا کفارہ ادا کرنا چاہتے ہیں کیونکہ ان کے نزدیک پارٹی کے لوگوں پر اعتبار کرکے انہوں نے بہت بڑی غلطی کی ہے اور نظریے کے نام پر صولت کو استعمال کرکے پھینک دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔