سلیمان لاشاری قتل کیس میں ملزمان کی درخواستیں مسترد

سلمان ابڑو، مقبول، راشد، یاسین، عمران، سرکاری وکیل اور تفتیشی افسرعدالت میں پیش

عدالت نے ملزمان کی ترمیمی فرد جرم اور جائے وقوع کے معائنے کی استدعا مسترد کی۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سلیمان لاشاری قتل کیس میں مجرموں کی جانب سے ترمیمی فرد جرم عائد کرنے اور جائے وقوع کا معائنہ کرانے سے متعلق دائر درخواستوں کو مسترد کردیا ہے۔


پیر کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 3 کے جج سلیم رضا بلوچ نے سلیمان لاشاری قتل کیس کی سماعت کی اس موقع پر مرکزی ملزم سلمان ابڑو اورپولیس اہلکار مقبول بروہی، راشد گجر، یاسین، عمران علی کے علاوہ سرکاری وکیل اور تفتیشی افسر انسپکٹر مبین احمد عدالت میں موجود تھے،استغاثہ کے مطابق ملزمان نے8 مئی 2014 کو تھانہ درخشاں کی حدود خیابان شمشیر میں ڈی ایس پی غلام سرور کے بیٹے ملزم سلمان ابڑوکے ہمراہ مقتول سیلمان لاشاری کے گھر پر فائرنگ کی جس سے سلیمان لاشاری جبکہ مقتول سلیمان لاشاری کے محافظ کی جوابی فائرنگ سے سلمان ابڑو اور پولیس اہلکار ظہیر بھی زخمی ہوئے تاہم اسپتال جاتے ہو ئے سلیمان لاشاری اور ملزم کا ساتھی اہلکار ظہیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے، مرکزی ملزم ڈی ایس پی کے بیٹے سلمان ابڑو محافظ کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا ملزمان کے خلاف مقتول کے بھائی ذیشان مصطفی لاشاری کی مدعیت میں تھانہ درخشاں میں مقدمہ درج ہے۔
Load Next Story