بھارت میں آج تک کسی نے اسلام پر فلم بنانے کی ہمت نہیں کی نصیرالدین شاہ

پاکستانی ہدایتکاروں نے’’خدا کیلئے‘‘جیسی فلم بنانےکی ہمت کی لیکن ایسی ہمت کوئی ہمارے یہاں نہیں دکھا پایا،نصیرالدین شاہ


ویب ڈیسک March 31, 2015
پاکستانی ہدایتکاروں نے’’خدا کیلئے‘‘جیسی فلم بنانےکی ہمت کی لیکن ایسی ہمت کوئی ہمارے یہاں نہیں دکھا پایا،نصیرالدین شاہ ۔ فوٹو: فائل

اداکار نصیرالدین شاہ کا کہنا ہے کہ بھارت میں آج تک کسی بھی ہدایتکار نے اسلام کے موضوع پر فلم بنانے کی ہمت نہیں کی ہے جو کہ بے حد افسوس کی بات ہے۔

ان کا کہنا تھا پاکستان میں تو ہدایتکاروں نے ''خدا کیلئے'' جیسی فلم بنانے کی ہمت کی ہے۔ ایسی ہمت کوئی ہمارے یہاں نہیں دکھا پایا۔ نصیرالدین شاہ سے جب یہ پوچھا گیا کہ فلم ''پی کے'' میں ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے ہندو مذہب کی بعض برائیوں پر تو خوب طنز کیا لیکن اسلام پر طنز سے کرنے سے گریز کیوں کیا تو انہوں نے کہا یہ سوال آپ ہیرانی صاحب سے پوچھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے