پاک بنگلہ دیش کرکٹ سیریز کے 19 اپریل سے 12مئی تک انعقاد کا امکان

بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق سیریز کا آغاز ون ڈے میچز سے ہوگا


Sports Reporter/Sports Desk March 31, 2015
پاکستان کرکٹ بورڈ کے جنرل منیجر سیکیورٹی کرنل (ر) اعظم سیکیورٹی معاملات کا جائزہ لینے کیلیے لاہورسے ڈھاکا روانہ ہوگئے ہیں۔ فوٹو: فائل

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز 19 اپریل سے 12 مئی تک کھیلے جانے کا امکان ہے۔

بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آغاز ون ڈے میچز سے ہوگا جو شیر بنگلہ اسٹیڈیم پر کھیلے جائیں گے،اس کے بعد ٹیسٹ سیریز ہوگی، پہلا ٹیسٹ کسی دوسرے شہر میں منعقد ہونے کے بعد دوسرا پانچ روزہ میچ اور واحد ٹوئنٹی 20 بھی شیر بنگلہ اسیڈیم میں ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے جنرل منیجر سیکیورٹی کرنل (ر) اعظم سیکیورٹی معاملات کا جائزہ لینے کیلیے لاہورسے ڈھاکا روانہ ہوگئے، وہ مختلف مقامات کا دورہ کرنے کے بعد 2 یا 3 روز میں وطن واپس آ کر رپورٹ پی سی بی حکام کو پیش کریںگے، اس کی روشنی میں گرین شرٹس کی سیریزکوحتمی شکل دی جائیگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |