سری لنکن حکومت نے ایک بار پھر کرکٹ کو عبوری کمیٹی کے حوالے کردیا

بورڈ کا نیا عبوری سربراہ سابق اوپننگ بیٹسمین سدھات ویٹمنی کو بنایا جاسکتا ہے، ذرائع


Sports Desk March 31, 2015
بورڈ کا نیا عبوری سربراہ سابق اوپننگ بیٹسمین سدھات ویٹمنی کو بنایا جاسکتا ہے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

سری لنکن حکومت نے ایک بار پھر ملکی کرکٹ کو عبوری کمیٹی کے حوالے کرنے کا اعلان کردیا۔

ایس ایل سی کے انتخابات 30 اپریل جبکہ مختلف عہدوں کیلیے نامزدگیاں گذشتہ روز سے وصول کی جانا تھیں لیکن اچانک ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے نے کہا کہ کرکٹ بورڈ انتظامیہ پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں، ایس ایل سی مختلف سرکاری کارپوریشنز کا 500 ملین روپے کا مقروض ہے، اس لیے پارلیمنٹ کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ ان معاملات کو دیکھے،انتخابات سے قبل عبوری کمیٹی مالی بے ضابطگیوں میں ملوث لوگوں کو بے نقاب کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ کا نیا عبوری سربراہ سابق اوپننگ بیٹسمین سدھات ویٹمنی کو بنایا جاسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں