کراچی میں پولیس مقابلے میں کالعدم تحریک طالبان اور گینگ وار کے 6 کارندے ہلاک

مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان خان زمان گروپ سے ہے، سی ٹی ڈی


Staff Reporter March 31, 2015
پولیس رحمانیہ چوک کے قریب مبینہ مقابلے میں لیاری گینگ وار کے 2 گینگسٹرز کو ہلاک کر کے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیے۔ فوٹو : فائل

کراچی پولیس نے اورنگی ٹاؤن اور نیپئر میں مبینہ مقابلوں میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور گینگ وار سے تعلق رکھنے والے 6 ملزمان کو ہلاک کر کے بارودی مواد ، دستی بم اور اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) انسداد انتہا پسندی گارڈن میں تعینات انسپکٹر علی رضا نے اورنگی ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزمان کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جو بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے، سی ٹی ڈی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان خان زمان گروپ سے ہے جو دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے تاہم حیرت انگیز طور پر سی ٹی ڈی پولیس کو ہلاک دہشت گردوں کا ناموں پتہ نہیں چل سکا۔

نیپئر اور کلاکوٹ پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران کشتی چوک رحمانیہ چوک کے قریب مبینہ مقابلے میں لیاری گینگ وار کے 2 گینگسٹرز کو ہلاک کر کے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیے۔ ایس ایچ او اعظم خان کا کہنا ہے کہ مارے جانے والوں کا تعلق لیاری گینگ وار بابا لاڈلہ گروپ سے بتایا جاتا ہے جبکہ مقابلے کے دوران 3 ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ مارے جانے والے ملزمان چند گھنٹے قبل کھارادر کے علاقے میں 2 پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہو سکتے ہیں تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔ تیسر ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو 28 سالہ زبیر دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے عباسی شہید اسپتال میں دم توڑ دیا۔ملزم اورنگی ٹاؤن کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں