پنجاب کی مختلف جیلوں میں سزائے موت کے مزید 4 قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی

مجرموں کو میانوالی، اٹک،  اڈیالہ اور سرگودھا ڈسٹرکٹ جیل میں تختہ دار پر لٹکایا گیا


ویب ڈیسک March 31, 2015
ملک میں سزائے موت پر عمل درآمد شروع ہونے کے بعد سے اب تک 50 سے زائد مجرموں کو پھانسی دی جا چکی ہے۔ فوٹو : فائل

پنجاب کی مختلف جیلوں میں سزائے موت کے مزید 4 قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق میانوالی جیل میں 2 بھائیوں کے قاتل حبدارحسین شاہ کو علی الصبح پھانسی دے دی گئی ۔3 سالہ بچی کے قتل کا مجرم اکرام الحق اٹک جیل میں اپنے منطقی انجام کو پہنچادیا گیا۔ اس کے علاوہ روالپنڈی کی اڈیالہ جیل میں محمدامین جب کہ سرگودھا ڈسٹرکٹ جیل میں ریاض کوتختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔

واضح رہے کہ ملک میں سزائے موت پر عمل درآمد شروع ہونے کے بعد سے اب تک 50 سے زائد مجرموں کو پھانسی دی جا چکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں