روزانہ 3 گلاس دودھ پیجئے اور یادداشت تیز کیجئے

دودھ کے استعمال سے الزائمر، آٹزم، پار کنسن اور دیگر دماغی امراض سے بچا جاسکتا ہے، جدید تحقیق


ویب ڈیسک March 31, 2015
دودھ کے باقاعدہ استعمال سے اینٹی آکسیڈنٹ کی کارکردگی کو بہتر کرنے میں مدد مل سکتی ہے.فوٹو:فائل

دودھ پینے کو ہڈیوں کی مضبوطی کی ضمانت تصور کیا جاتا ہے لیکن نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ دودھ پینا ہماری دماغی صحت کے لیے بھی انتہائی ضروری ہے۔

سائنسی جریدے ''امریکن جرنل آف کلینکل نیوٹریشن''میں امریکا کی یونیورسٹی آف کینساس کے شعبئہ عصبی سائنس کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ان ینگ چوئی اور شعبہ غذائیت کی سربراہ پروفیسر ڈبیرا سلیو کی مشترکہ تحقیق شائع ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دماغ میں قدرتی طور پر اینٹی آکسیڈنٹ مادہ 'گلوٹا تھائی اون' پایا جاتا ہے جو دماغ کے خلیوں کو مختلف نقصانات سے محفوظ رکھتا ہے۔

تحقیق کے دوران انکشاف ہوا کہ روزانہ 3 گلاس دودھ پینے والے افراد کے دماغ میں ''گلوٹا تھائی اون'' کی مقدار دیگر افراد کے مقابلے میں زیادہ تھی۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ دودھ کے استعمال سے الزائمر، آٹزم، پارکنسن اور دیگر دماغی امراض سے بچا جاسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |