پیرو میں مسافربس کھائی میں گرنے سے21 فراد ہلاک درجنوں زخمی

شدید بارش کے باعث سڑک میں پھسلن کی وجہ سے بس قابو ہوکر کھائی میں گری، مقامی حکام


ویب ڈیسک March 31, 2015
موسم کی خرابی کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔،مقامی پولیس حکام ۔فوٹو:فائل

لاطینی امریکا کے ملک پیرو میں بس کھائی میں گرنے سے 21 فراد ہلاک جب کہ 49سے زائد مسافرزخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پیرو کے شہر نازکا سے پکیوو جانے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث ایک ہزار فٹ گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 21 مسافرہلاک اور سے 49 زائد زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد امدادی کارکنوں نے لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے کا کام شروع کردیا تاہم موسم کی خرابی کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں کچھ زخمیوں کی حالت نازک ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی پیرو میں ایک مسافر بس کو پیش آنے والے ایک حادثے کے نتیجے میں 37افراد ہلاک اور 70مسافر زخمی ہوگئے تھے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |