کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 123 روپے جبکہ دیگر کیلئے 208 روپے فی یونٹ سستی

کے الیکٹرک کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی دسمبر جبکہ دیگر تقسیم کار کمپنیوں کیلئے جنوری کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی

بجلی کی قیمت میں کمی سے صارفین کو اپریل کے بلوں میں 13 ارب روپے کا ریلیف ملے گا، نیپرا اعلامیہ فوٹو: فائل

KABUL:
نیپرا نے کے الیکٹرک کے لئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 23 پیسے جب کہ دیگر تقسیم کار کمپنیوں کے لئے 2 روپے 8 پیسے سستی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔


نیپرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کے الیکٹرک کے لئے بجلی کی قیمت میں کمی دسمبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جب کہ دیگر تقسیم کار کمپنیوں کے لئے جنوری کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے جس سے بجلی کے صارفین کو اپریل کے بلوں میں 13 ارب روپے کا ریلیف ملے گا تاہم اس کا اطلاق 50 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہوگا۔
Load Next Story