وزیر اعظم کی یمن میں محصور دیگر پاکستانیوں کو جلد از جلد واپس لانے کی ہدایت

یمن میں رہ جانے والے پاکستانیوں کی واپسی کے انتظامات تسلی بخش کئے جائیں، وزیر اعظم نواز شریف


ویب ڈیسک March 31, 2015
اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے پہلے مرحلے میں یمن سے پاکستانیوں کی محفوظ واپسی کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔ فوٹو: پی آئی ڈی

وزیر اعظم نواز شریف نے متعلقہ حکام کو یمن میں محصور دیگر پاکستانیوں کو جلد از جلد واپس لانے کی ہدایت کی ہے۔

اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اہم اجلاس ہوا جس میں یمن میں جنگ کے باعث محصور پاکستانیوں کی واپسی کے امور کا جائزہ لیا گیا جب کہ اسحاق ڈار، خواجہ آصف، سرتاج عزیز اور طارق فاطمی نے شرکت کی، اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے پہلے مرحلے میں یمن سے پاکستانیوں کی محفوظ واپسی کے عمل پر اطمینان کا اظہار اور دیگر محصور پاکستانیوں کو جلد ازجلد واپس لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں رہ جانے والے پاکستانیوں کی واپسی کے انتظامات تسلی بخش کئے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں