یمن میں محصور پاکستانیوں کو نکالنے کے لئے چین سے مدد طلب کرلی گئی دفتر خارجہ

صنعا کاہوائی اڈہ لینڈنگ کے قابل نہیں اورعدن میں لڑائی جاری ہے جب کہ مکلا کےلئے پرواز کو کلیئرنس نہیں ملی، تسنیم اسلم


ویب ڈیسک March 31, 2015
یمن میں محصور سیکڑوں پاکستانی اب بھی وطن واپسی کے منتظر ہیں۔ فوٹو:فائل

ترجمان دفتر ضارجہ تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ ہمن میں محصور پاکستانیوں کو نکالنے کے لئے چین سے مدد طلب کرلی گئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صنعا میں پھنسے 70 پاکستانیوں کو نکالنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن وہاں کا ہوائی اڈہ لینڈنگ کے قابل نہیں، اس کے علاوہ عدن میں بھی لڑائی جاری ہے جب کہ مکلا کے لئے پرواز کو ابھی کلیئرنس کا انتظار ہے اس لئے پاکستانیوں کو نکالنے کے لیے چین سے بھی مدد طلب کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل پی آئی اے کا خصوصی طیارہ یمن کے شہر حدیدہ سے 503 پاکستانیوں کو وطن واپس لایا تھا تاہم اب بھی مختلف شہروں میں سیکڑوں پاکستانی محصور ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں