ایم کیو ایم قائد الطاف حسین سمیت 40 افراد کے خلاف مقدمہ درج

جناح گراؤنڈ میں ہمارے قافلے پر حملہ کر کے 4 کارکنوں کو ڈنڈے مار کر زخمی کیا گیا، عمران اسماعیل


ویب ڈیسک March 31, 2015
جناح گراؤنڈ میں ہمارے قافلے پر حملہ کر کے 4 کارکنوں کو ڈنڈے مار کر زخمی کیا گیا، عمران اسماعیل فوٹو: فائل

تحریک انصاف نے جناح گراؤنڈ عزیزآباد میں ہنگامے کے خلاف مقدمے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سمیت 40 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے تھانہ عزیز آباد میں جناح گراؤنڈ ہنگامے کے خلاف مقدمہ درج کرادیا جس میں ایم کیوایم قائد الطاف حسین سمیت 40 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جناح گراؤنڈ میں ہمارے قافلے پر حملہ کر کے 4 کارکنوں کو ڈنڈے مار کر زخمی کیا گیا تاہم کسی سے ڈرنے والے نہیں اور 19 مارچ کو ضمنی انتخاب کے لئے جلسہ جناح گراؤنڈ میں ہی کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں