سندھ میں پہلی ڈی این اے ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم

حادثات میں جاں بحق افرادکی ڈی این اے کے ذریعے فوری شناخت کی جاسکے گی، اسپیشل سیکریٹری خالد شیخ


Staff Reporter April 01, 2015
حادثات میں جاں بحق افرادکی ڈی این اے کے ذریعے فوری شناخت کی جاسکے گی ۔ فوٹو : فائل

KARACHI: سندھ میں پہلی ڈی این اے ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کردی گئی ہے۔

لیاقت یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزجامشورو میں قائم ڈی این اے لیبارٹری کانوٹیفیکیشن منگل کوصوبائی محکمہ صحت نے جاری کیا، لیبارٹری لیاقت یونیورسٹی کے فارنسنک میڈیسن کے ماتحت ہوگی۔

اسپیشل سیکریٹری خالد شیخ کے مطابق صوبے میں پہلی بار ڈی این اے لیبارٹری قائم کی گئی ہے۔ لیبارٹری کے قیام سے حادثات میںجاں بحق ہونے والے افرادکی ڈی این اے کے ذریعے فوری شناخت کی جاسکے گی، اس سے قبل ڈی این اے کیلیے نمونے اسلام آباد بھجوائے جاتے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں